نئی دہلی،31؍مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )ہندستان نے ڈوکلام میں ہوئے تصادم کے بعد چین کے طبتی علاقوں کی سرحدوں پر اروناچل سیکٹر کے دیبانگ،داؤ دیلائی اور لوہت وادیوں میں اور فوجیوں کو تعینا ت کیا ہندستان ہے۔وہاں کے پہاڑی علاقوں میں گشت بڑھادی ہے۔فوجی افسران نے بتایا کہ ہندستان چین کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے ایک مضبوط حکمت عملی تیار کررہا ہے۔اور ٹوہ لینے کیلئے باقاعدہ طور پر ہیلی کاپٹر تعینات کرتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندستان تینوں گھاٹیوں میں سرحد پر چین کی بڑھتی جارحیت سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کے تحت پہاڑی علاقوں پر اپنی پکڑ مضبوط کرنے پر دھیان دے رہا ہے۔ان میں 17,000فٹ سے زیادہ اونچے اور برف سے ڈھکے پہاڑ شامل ہیں۔چین کے طبتی علاقوں سے لگی ہندستان کی سرحد پر بسے دوردرازگاؤں کبیتھو میں فوج کے ایک افسر نے کہاکہ ڈوکلام کے بعد ہم نے اپنی سرگرمیوں میں کئی حد تک اضافہ کر لیا ہے۔ہم کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں"۔افسر نیکہا کہ فوج اپنی لمبی دوری کی گشت (ایل آر پی) میں اضافہ کرتی رہی ہے جہاں فوجی چھوٹے چھوٹے گروپوں میں 15۔30دنوں کیلئے گشت کیلئے نکلتے ہیں۔